پالے کیلے:(مشرق نیوز)سری لنکا کیخلاف معمولی رنز سے فتح بیکار،بدترین باﺅلنگ،پاکستان کاورلڈکپ میں سفر تمام،نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کافیصلہ کیا،پاکستان نے صاحبزادہ فرحان ،فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔
دونوں کے درمیان 176 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت داری بنی،صاحبزادہ فرحان 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،پہلا آﺅٹ ہوتے ہی وکٹوں کی جھڑی لگ گئی،کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا،خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، نواز ،سلمان آغا صفر پرچلتے بنے۔
پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے بھرپور مقابلہ کیا ،سری لنکا کے بیٹر نے آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی کو لگا تار 3چھکے اور ایک چوکا جڑ کر میچ کو اپنے حق میں کیا لیکن آخری 2گیندوں پر کوئی رنز بنانے میں ناکام رہے۔
سری لنکا کی اننگز 207رنز تک محدود رہی،پاکستان میچ 5رنز سے جیت کر بھی ورلڈکپ سے آﺅٹ ہوگیا،سیمی فائنل میں جانے کیلئے سری لنکا کو 147رنز تک محدود کرنا ضروری تھا لیکن بدترین باﺅلنگ کے باعث ٹارگٹ حاصل نہ ہوسکا۔
اقوام عالم سائنس کو انسانی فلاح کیلئے استعمال کرے تباہی و بربادی کیلئے نہیں :سپیکر پنجاب اسمبلی
صوبے میں متعدد سیف سٹی کیمرے آف لائن ہونیکا انکشاف
ایران پرامن جوہری پروگرام پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریگا: ایرانی قونصل جنرل
سی ای او ریلویز کا امتیازی سلوک، ہزاروں ملازمین بروقت تنخواہوں سے محروم
فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان و دیگر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے: آئی جی پنجاب
آبادی میں تیزی سے اضافہ بنیادی ڈھانچے پر اضافی دباو کا باعث بنتا ہے:مریم اورنگزیب
سائنسدانوں کا کووڈ کی بوسٹر ویکسین سے متعلق اہم انکشاف
خواتین کو شعور ہونا چاہیے وہ کس پر اعتماد کریں: کنزہ ہاشمی
پی سی بی کا جدہ میں جدید کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا اعلان
عوام کو بہترین سفری سہولیات کیلئے گرین بسیں تحصیلوں تک پہنچائیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب


















