اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ایران پر امریکی واسرائیلی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں،برینٹ خام تیل کی قیمت 83 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر جاپہنچی۔
دوسری جانب ٹریڈنگ کے آغاز پر سونے کی قیمت میں بھی تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا ، سونے کی فی اونس قیمت 88 ڈالرز کے اضافے سے 5176 ڈالرز ہو گئی،علاوہ ازیں مختلف ممالک کی سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی برقرار ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق کورین سٹاک ایکسچینج میں 6 فیصد جبکہ جاپان میں 3 فیصد گراوٹ ہوئی ہے۔
خطے میں نئی جنگ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں


















