دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کر لی:صدر آصف زرداری


کراچی: (بیورورپورٹ) صدرزرداری نے پاکستانی شہری علاقوں کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت اور وحشیانہ طاقت کے ذریعے قائم افغانستان کی غیر قانونی حکومت ذمے داریوں سے مسلسل مکر رہی ہے،افغانستان نے دہشتگرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب وہ اسلامی دنیا کی بڑی عسکری طاقت کو اشتعال دلانے کی جسارت بھی کر رہا ہے۔

آصف زرداری نے کہا افغان حکومت بیک وقت پاکستان کے دوست ممالک کےساتھ مذاکرات کی خواہش بھی ظاہر کر رہی ہے، افغانستان نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر کے سرخ لکیر عبور کر لی ، پاکستان خلیج کے خطے و مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے مسلسل کوششیں کر رہا ہے لیکن غیر قانونی ،دہشت گرد طالبان حکومت نے سرخ لکیر عبور کر کے اپنے اوپر سنگین نتائج مسلط کر لیے ۔

صدر زرداری نے ڈرون کے ملبے سے زخمی ہونےوالے بچوں و دیگر شہریوں کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے ملکی دفاع اور عوام کے تحفظ کےلئے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔