اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن سے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات،ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال،خطے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش اورملک میں بڑھتی مہنگائی و عوام کی حالت زار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماﺅں نے ایران پر امریکی واسرائیلی حملوں کو امن کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہاکشیدگی مشرق وسطیٰ میں تنازع کو مزید بڑھا سکتی ہے،فضل الرحمن نے کہا امت مسلمہ کو باہمی اتحاد واتفاق سے امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا،فلسطین ،بیت المقدس کے مسئلے پر متحد ہونا ناگزیر ہے،دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا مسلم ممالک کو مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کےلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔
امت مسلمہ کو باہمی اتحاد واتفاق سے امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا،فضل الرحمن


















