راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ سے ملاقات کرا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں 30 منٹ تک جاری رہی، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج، بہتری ،عدالتوں میں زیر سماعت اپیلوں پر بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے سرکاری رپورٹس،ڈاکٹروں پر یقین نہیں ،عمران خان کی دوسری آنکھ خراب ہونے کا خدشہ ،فیملی کا اصل مسئلہ علاج ہے،جدوجہد جاری رکھیں گے،عید کے بعد رویہ جاری رکھا گیا تو حالات بدلیں گے۔
عمران ،بشریٰ ملاقات،آنکھ کے علاج سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال


















