لاہور: (وقائع نگار)مریم نواز کے انقلابی اقدام نے کاشتکاروں کی تقدیر بدل دی،2سال میں30ہزار ٹریکٹر کی تقسیم کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
وزیراعلیٰ کی کی ہدایت پر کاشتکاروں کی گرین ٹریکٹر، ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہار ویسٹر، سپر سیڈر،جدید زرعی مشینری سے معاونت کی جارہی ہے،صرف 2سال میں ریکارڈ 30ہزار ٹریکٹر تقسیم کیے گئے، 20ہزار سے زائد گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو مل گئے ،مزید 10ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل شروع ہوچکا ،صوبے میں زراعت کو جدت کی راہ پر استوار کرنے کےلئے سی ایم ہائی ٹیک میکائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر دیئے جارہے ہیں۔
کاشتکار میکانزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت ہائی پاور ٹریکٹر ودیگر مشینری بھی حاصل کرسکیں گے ، سی ایم ہائی ٹیک میکا ئزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں ، سروس پروائڈرز کیلئے 30ارب لون دیا جارہا ہے، کاشتکاروں کو 4ارب کی لاگت سے 5ہزار سپر سیڈر بھی مل گئے، پنجاب میں 5ہزارسپر سیڈر کے استعمال سے گند م کی بوائی کے عمل میں آسانی و بہتری آرہی ہے، رائس سپر سیڈر کے استعمال سے سموگ کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا پنجاب کے کاشتکار کو میکانائزیشن کے ذریعے جدید فارمنگ پر گامزن کررہے ہیں، ایگری کلچر میکا نائزیشن سے لاگت میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا، کاشتکار کو زراعت کے روایتی و فرسودہ طریقے چھوڑ کر جدید مشینری کا استعمال شروع کرنا ہوگا ۔
مریم نواز کے انقلابی اقدام نے کاشتکاروں کی تقدیر بدل دی،ریکارڈزٹریکٹر کی تقسیم


















