جی ایس پی سٹیٹس کو متنازع بنانے کی کوشش دوسرا 9 مئی ہے ،عظمیٰ بخاری


لاہور :(وقائع نگار) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے جی ایس پی سٹیٹس کو متنازع بنانے کی کوشش دوسرا 9 مئی ہے ،باہر بیٹھے بعض لوگ خود کو پاکستان سے مقدم سمجھتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہازلفی بخاری پاکستان کےخلاف سرگرم ہیں، قاسم خان کی عید پر والد سے آدھا گھنٹہ فون پر بات کرائی گئی،بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹے امریکہ میں اسرائیلی لابی کےساتھ ملے، واحد دلیل تھی والد صاحب جیل میں ہیں، پاکستان کے جی ایس پی اسٹیس کو متنازع بنانے کی کوشش کرکے دوسرا 9 مئی کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا بانی پی ٹی آئی کے بیٹے مرکزی کردار ہیں، حسین اتفاق ہے بھارت کا ایجنڈا بھی یہی ہے، باہر بیٹھ کر مت بتاو پاکستان کےلئے کیا ضروری ہے،بانی پی ٹی آئی کے دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آئیں، منشیات کے جعلی مقدمے تک بنائے گئے،بانی اپنے دورمیں چن چن کر مخالفین کو جیلوں میں ڈال رہے تھے، بیٹی کو باپ کے سامنے گرفتار کیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا9 مئی کی ناکام بغاوت کا ایندھن ملک کے نوجوان بنے،ملک مخالف تقریر کو پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاونٹ پر براہ راست دکھایا گیا، بھارت بھی چاہتا ہے پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی نہ ملے۔