پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے پی ٹی آئی والے کہتے ہیں جتنی دیر بانی جیل میں رہیں گے اتنا ہی مزا ہے۔
پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں گورنر کے پی نے کہا بانی کو ان پر اتنا یقین نہیں وہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کر سکیں، کفن باندھنے والی فورس لگتا ہے غائب ہوگئی، ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد سہیل آفریدی غائب ہوگئے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا چیف منسٹر اور وزیر اعظم کی امن و امان کےلئے کوآرڈی نیشن ہونی چاہیے، امن کے معاملے پر سہیل آفریدی کےساتھ ہیں، 13 سالوں میں خیبر پختونخوا میں ایک ہسپتال نہیں جہاں بانی کا علاج ہو سکے؟ بانی کا علاج آج بھی اسلام آباد کے ہسپتال میں ہو رہا ہے۔
پی ٹی آئی والے کہتے ہیں بانی جتنی دیر جیل میں رہیں گے اتنا ہی مزا ہے، گورنر کے پی


















