حکومتی کنٹرول سے باہر سیٹلائٹ انٹرنیٹ قومی سلامتی کیلئے خطرناک

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومتی کنٹرول سے باہر سیٹلائٹ انٹرنیٹ قومی سلامتی کیلئے خطرناک،متعلقہ اداروں نے سوالات اٹھا دئیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں لائسنس حصول کیلئے سٹارلنک کو پہلے تمام خدشات دور کرنا ہوں گے، سٹارلنک کو پاکستان میں سخت شرائط، قوانین کی پاسداری کی ضمانت دینا ہوگی، بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں شرپسندوں کو سٹارلنک کی سہولیات ملنا خطرناک ہوگا، متعلقہ اداروں کی رائے کے مطابق موثرکنٹرول کے بغیر سیٹلائٹ انٹرنیٹ ڈیٹا چوری، جاسوسی، سکیورٹی رسک ہوگا،سیٹلائٹ انٹرنیٹ اجرا کا فیصلہ صرف تکنیکی نہیں اب سکیورٹی بنیادوں پر ہوگا۔