کشمیریوں کا بھی پاکستانی عسکری قیادت سے اظہار محبت


سری نگر:(مشرق نیوز)کشمیریوں کابھی پاکستانی عسکری قیادت سے اظہار محبت ،ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے مقبوضہ کشمیر میں اوم پورہ جنگلات ہیڈکوارٹرز کے سامنے شہری نے پوسٹر بناکر عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا،ویڈیو میں شہری کوWe Love You FieldMarshal والا پوسٹر دفتر کے سامنے لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،پاکستان کی سول وملٹری قیادت دنیا بھر میں تنازعات سے متاثرہ مظلوم عوام کیلئے امید کی کرن بن گئی۔