امریکہ،اسرائیل کے ایران پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،چینی سفیر،فضل الرحمن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چینی سفیر جیانگ زیڈونگ ،امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے امریکہ،اسرائیل کے حملوں کوعالمی قوانین اور ایران کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی قراردے دیا۔

فضل الرحمن نے چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا ،ملاقات میں خطے کی صورتحال ،امن وامان ،دوطرفہ تعلقات ،امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ پر تفصیلی بات چیت کی گئی،دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا امریکہ و اسرائیل کے ایران پر حملے عالمی قوانین ،ایران کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، امن وامان کے قیام کےلئے کوششیں کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق چینی سفیر ،سربراہ جے یو آئی نے اتفاق کیا فوری جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ ،یورپ اور پوری دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہوں گے،تمام ہمسایہ ممالک کےساتھ برادرانہ تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔