ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی لیگ آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں کے خلاف آوازیں بلند ہونے لگیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن رائزرز حیدر آباد نے اپنے خلاف متنازع فیصلوں کیخلاف بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
رواں سیزن میں اب تک ٹیم کو اپنے ابتدائی 3 میچز میں متنازع فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے کارکردگی کو متاثر کیا۔ سب سے نمایاں واقعہ اویش خان سے متعلق ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے باونڈری لائن کے پیچھے بیٹ سے گیند کو روک کر چار رنز بچائے، حالانکہ قوانین کے مطابق اس پر پانچ رنز کی پنالٹی دی جانی چاہیے تھی۔
اس کے علاوہ ہینرچ کلاسن کی وکٹ بھی تنازع کا شکار رہی، جہاں کیچ کے دوران باو¿نڈری کشن ہلتا ہوا دکھائی دیا۔ مزید برآں ابھیشیک شرما کو بھی مشکوک انداز میں آوٹ قرار دیا گیا۔ فرنچائز کا موقف ہے کہ ان فیصلوں نے میچ کے نتائج پر اثر ڈالا جس پر باضابطہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔
آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں کیخلاف آوازیں بلند



















