اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے توہین عدالت کارروائی کا اختیار حاصل ،نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں، عدالت نے خط لکھ کر ججز پر اعتراضات اٹھانے والے درخواست گزار کو وارننگ بھی دےدی۔
جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلے میں کہا آرٹیکل 204 آئینی عدالت کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار دیتا ہے، آئین ملک کا سپریم قانون،واضح شق موجود ہو تو اختیار کےلئے الگ قانون سازی ضروری نہیں۔
آئینی عدالت کو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوششوں کےخلاف کارروائی کا مکمل اختیار حاصل ہے،فیصلے میں کہا گیا کسی بھی شخص کو اجازت نہیں دی جا سکتی عدالت کے احکامات پر عمل نہ کرے بصورت دیگر توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
توہین عدالت کارروائی کا اختیار ،نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں،آئینی عدالت


















