اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ماحولیاتی چیلنجز و قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالر قرض حاصل کرے گا۔
دستاویزات کے مطابق قرض کے تحت تقریباً 280 ارب کلائمیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر خرچ کیے جائیں گے، سیلاب سے بچاو، زرعی ترقی، غذائی تحفظ اور دیہی ترقی کے منصوبے شامل ہیں،اے ڈی بی پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔
پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کےلئے سرمایہ کاری ناکافی ،ملک کو سالانہ 30 سے 60 ارب ڈالر کے مالی خلا کا سامنا ،قرض کی مدت 15 برس ، 3 سال رعایتی مدت بھی شامل ہے، قرض واپسی کی اوسط ادائیگی مدت تقریباً 12 سال ، شرح سود اے ڈی بی کے لچکدار قرض پروگرام کے مطابق ، غیر استعمال شدہ رقم پر 0.15 فیصد سالانہ چارج لاگو ہوگا۔
پاکستان اے ڈی بی سے ایک ارب ڈالر قرض حاصل کرےگا


















