خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں پیشگی اور موثر رابطے بہت اہم ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں پیشگی اور موثر رابطے بہت اہم ہیں، رابطوں میں واضح مقصد، تذویراتی بصیرت اور اہداف پر توجہ ہونی چاہیے،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور پاکستان کے عالمی سطح پر رابطوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی،اجلاس میں ابھرتی ہوئی عالمی صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی گئی،اسحاق ڈار نے کہا خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں پیشگی اور مو¿ثر رابطے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں، عالمی سطح پر کیے جانے والے رابطوں میں واضح مقصد، تذویراتی بصیرت اور طے شدہ اہداف پر توجہ ہونی چاہیے،علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال ، باہمی دلچسپی کے امو رپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا پاکستان مختلف فریقین کے درمیان روابط بڑھانے اور کشیدگی میں کمی کیلئے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے، تنازعات کے پرامن حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مو¿ثر راستہ ہیں،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکہ و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے تعمیری اور سہولت کار کردار کو سراہا۔