پٹرول بم،گڈز،پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرائے 10فیصد تک بڑھا دئیے

اسلام آباد:( ) گڈز ، پبلک ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرائے بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا 10 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں۔

دوسری طرف پبلک ٹرانسپورٹرزنے بھی کرائے 5 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا۔