میانوالی میں محکمہ ایکسائز کا انوکھا کارنامہ، اہلخانہ سمیت گھر سیل

میانوالی: (بیورورپورٹ) میانوالی میں محکمہ ایکسائز کا انوکھا کارنامہ، اہلخانہ موجود ہونے کے باوجود گھر سیل کر دیا۔

ایکسائز انسپکٹر نے مالک مکان کو بتانا بھی گوارا نہ کیا ،مکان سیل کرتے وقت بچے اور خواتین گھر کے اندر موجود تھیں،معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے اجاگر ہوتے ہی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسرنے فوری نوٹس لیا اورمکان کو ڈی سیل کردیا گیا۔