پانی، سیوریج اور صفائی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص

لاہور(قمر عباس نقوی ) پنجاب کے بجٹ میں پانی، سیوریج اور صفائی کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص، نامکمل سکیموں کی تکمیل بھی ترجیح، نکاسی و فراہمی آب سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کی خاطر 507 ارب روپے مختص 187.1 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ صوبے بھر میں واسا کے 94 جاری منصوبے شامل تھے جن کی مجموعی لاگت 58.13 ارب روپے تھی لاہور کے 59 منصوبے بھی شامل رواں مالی سال میں ترقیاتی منصوبہ جات پر 4ارب 32کروڑ مختص ، 18 اضلاع میں 5,600 سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27ءکے بجٹ میں شہری پانی کی فراہمی، سیوریج، ڈرینج اور صفائی کے شعبوں کیلئے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کرتے ہوئے بنیادی شہری سہولیات کی بہتری کو ترجیح قرار دیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق نکاسی و فراہمی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر مجموعی طور پر 507 ارب روپے رکھے گئے ہیں جن میں سے 187.1 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران واسا کے تحت متعدد منصوبے مکمل نہ ہو سکے۔ مالی سال 2025-26ءمیں صوبے بھر میں واسا کے 94 جاری منصوبے شامل تھے جن کی مجموعی لاگت 58.13 ارب روپے تھی۔ ان میں لاہور کے 59 منصوبے بھی شامل ہیں، جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں بھی مختلف سکیموں پر کام جاری ہے نئے مالی سال میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 45 ارب روپے مالیت کے ”صاف پانی پروگرام“ پر کام جاری رکھا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت 18 اضلاع میں 5,600 سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے جائیں گے تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے حکومت نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بھی خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 204 ارب روپے کی لاگت سے مختلف شہروں میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو اپ گریڈ کیا جائیگا جبکہ گوجرانوالہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں نئی سکیمیں شروع کی جائیں گی بجٹ میں ڈرینج اور سیوریج کے نظام کی بہتری کیلئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بھی فنڈز رکھے گئے ہیں، جس کا مقصد بڑے شہروں میں نکاسی آب، سڑکوں اور بنیادی شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور نئے منصوبوں کے شفاف نفاذ کو یقینی بنانا آئندہ مالی سال کا بڑا چیلنج ہوگا واسا لاہور کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4 ارب 32 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق یہ رقم 20 ارب روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں پر فیز وائز خرچ ہو گی اس حوالہ سے بھائی گیٹ لفٹ اسٹیشن: 17 کروڑ روپے بیگم کوٹ سیوریج سسٹم: 5 کروڑ 50 لاکھ روپے راوی روڈ سور پوائنٹ سیوریج: 10 کروڑ روپے رسول پارک سور پوائنٹ: 12 کروڑ روپے اچھرہ سیوریج و نکاسی آب: 24 کروڑ روپے جبکہ مشینری اور پمپس کی خریداری کی جارہی ہے اس میں ڈرینج سیٹ مشینری کی خریداری: 15 کروڑ 80 لاکھ روپے جوبلی ٹاو¿ن میں ویسٹ واٹر پمپس: 18 کروڑ 40 لاکھ روپے نشتر زون کیلئے ویسٹ واٹر پمپس: 26 کروڑ 50 لاکھ روپے شہر بھر میں ویسٹ واٹر پمپس کی خریداری: 20 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں واسا لاہور کا گزشتہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 75.5 ارب روپے تھا، جو ریکارڈ تھا۔ اس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 59 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 24.83 ارب روپے رکھے گئے تھے۔ اس کے علاوہ AIIB کے تعاون سے 177 ملین ڈالر یعنی تقریباً 49 ارب روپے کا ”لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ“جنوری 2026 سے شروع ہو چکا ہے جو 2030 تک مکمل ہو گا۔