کوئٹہ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ژوب میں مسافربس گہری کھائی میں جاگری،خواتین ، بچوں سمیت 40افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے۔
مسافر بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی ژوب و ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیانی علاقے دانا سر میں بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جاگری،دشوار گزار علاقے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
صدر،وزیراعظم ،وزیراعلیٰ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا اندوہناک سانحہ پر پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے ،زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ژوب:بس کھائی میں جاگری،خواتین بچوں سمیت 40افراد جاں بحق،متعدد زخمی

















