لاہور میں ملنے والا پرتپاک استقبال یادگار ترین تجربہ ہے،عمران ہاشمی

نئی دہلی(مشرق نیوز)بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے پاکستان اور عوام کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا لاہور میں ملنے والا پرتپاک استقبال زندگی کے یادگار ترین تجربات میں سے ایک ہے۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے کہافلم آوارہ پن کی ریلیز پر لاہور گئے ،توقع سے کہیں بڑھ کر محبت ملی،گرمجوشی و شاندار مہمان نوازی نے مجھے واقعی حیران کر دیا۔