لاہور: ( )آل راؤنڈر نواز پر آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی ثابت، سزا سنادی گئی۔
آئی سی سی کے مطابق 32 سالہ نواز کا ڈوپ ٹیسٹ 7 فروری 2026 کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کے بعد لیا گیا تھا، نمونے میں ممنوعہ مادہ کاربوکسی-ٹی ایچ سی کی موجودگی پائی گئی۔
نواز نے ضابطے کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ممنوعہ مادہ کھیل کے دوران کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا بلکہ کچھ اور مقصد تھا۔
وضاحت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے 3 ماہ کی نااہلی عائد کی ، اطلاق یکم مئی 2026 سے کیا گیا ۔
آئی سی سی نے واضح کیا اگر نواز علاج کا مقررہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیتے ہیں تو سزا کم ہو کر صرف ایک ماہ تصور کی جائے گی۔
نواز پر آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی ثابت، سزا سنادی گئی



















