عمران سے ملاقات کرادیں سیاسی بات نہیں کرینگے،علیمہ خان

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے عمران سے ملاقات کرادیں سیاسی بات نہیں کرینگے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہابانی پی ٹی آئی کی صحت پر جھوٹی خبریں ٹاﺅٹس کے ذریعے پھیلائی جارہی ہیں، ٹاﺅٹس نے ایک ہی چیز نکالی بلڈ پریشر چڑھ گیا،مجھے صبح کسی نے خبر بھیجی بانی کو جیل میں ختم کردیا گیا، خبریں کہاں سے آرہی ہیں ان کے ہاتھ ،ہونٹ بھی کانپ کررہے ہیں،لگتا ہے 27 ستمبر سے پہلے لوگ نکل آئینگے،27 ستمبر کی تاریخ اپنی جگہ ،14 کو ڈی چوک کی کال دی گئی، پی ٹی آئی جمہوری جماعت ،لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں