کوئٹہ: (بیورورپورٹ) مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملہ ،6 پولیس اہلکار زخمی ،میر ضیا لانگو محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق وزیر داخلہ کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جا رہا تھا مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پر راستے میں گھات لگائے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔
بلوچستان میں داخلہ امور کے معاون بابر یوسفزئی کے مطابق20 منٹ تک مسلح افراد ، پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ،پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کا بھرپور جواب دیا۔
وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا بزدلانہ حملے سے حوصلے پست نہیں ہوں گے، مجھے پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔
مستونگ،وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملہ، 6 اہلکار زخمی، ضیا لانگو محفوظ


















