پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا نمایاں مرکز،ورچوئل انویسٹر روڈشو


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا نمایاں مرکز بن گیا ،معاشی استحکام و اصلاحاتی اقدامات نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی تقویت دی۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق وزیر خزانہ اورنگزیب کی قیادت اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے زیر اہتمام ورچوئل انویسٹر روڈشو کا انعقاد کیا گیا،تاریخی ڈویلپمنٹ ہے پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر 225عالمی سرمایہ کار وں نے شرکت کی،اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 3 ٹریلین ڈالر سے زائد ہے۔

خرم شہزاد نے کہاروڈ شو میں میکرواکنامکس، معیشت میں استحکام، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کئے گئے،بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی وسیع شرکت پاکستان کی مضبوط اور مستحکم معیشت پر اعتماد کی عکاس ہے۔