لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اداکارہ عروبہ مرزا نے بھی رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنی انسٹا سٹوری پر ثاقب چدھڑ سے منسوب انسٹاگرام میسجز کے سکرین شاٹس شیئر کئے جس میں مبینہ طور پر ثاقب چڈھر کی جانب سے اداکارہ کو رابطے کیلئے کئے گئے میسجز شامل ہیں۔
مشتبہ سکرین شارٹس میں ثاقب چدھڑ نے عروبہ مرزا سے اسنیپ چیٹ پر بات جاری رکھنے کی درخواستیں اور متعدد بار رابطے کی کوششیں کیں۔سکرین شاٹس کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر ثاقب چدھڑ کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کررہی ہے۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر ب±لنگ، ذہنی دباو اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ دوسری جانب حال ہی میں اداکارہ طوبیٰ انور کی جانب سے بھی رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ پر بطور تحفہ آئی فون دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
مومنہ اقبال ، طوبیٰ انور کے بعد عروبہ مرزا کا بھی ثاقب چڈھر پر میسج کرنے کا الزام



















