اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے پاک ،سعودیہ،ترکیہ کے درمیان طے پانےوالے معاہدے کو ترقی و خوشحالی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا دعا ہے حرمین شریفین کے سائے تلے طے پانےوالا تاریخی معاہدہ آنے والی نسلوں کےلئے امن و استحکام کی ڈھال ثابت ہو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں شہبازشریف نے کہامجھے اپنے عزیز بھائیوں ولی عہد محمد بن سلمان اور صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے کا شرف حاصل ہوا،تینوں برادر ممالک ایمان، دوستی اور امن و سلامتی کے مشترکہ عزم کے رشتے میں بندھے ہیں،دعا ہے حرمین شریفین کے سائے تلے طے پانےوالا تاریخی معاہدہ آنےوالی نسلوں کےلئے امن و استحکام کی ڈھال ثابت اور تینوں برادر ممالک کےساتھ پوری امت مسلمہ کےلئے ترقی، خوشحالی اور خیر و برکت کا ذریعہ بنے۔
وزیراعظم نے کہابالخصوص فیلڈ مارشل کا تہہ دل سے مشکور ہوں،سید عاصم منیر کی انتھک کاوشوں اور عزم نے عظیم مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
اداکارہ کرینہ کپور نے تیسرے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
عمران کی ہسپتال منتقلی حکم کےخلاف نظر ثانی اپیل پر جلد سماعت کی درخواست دائر
پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سالہ بعد فتح، جاپان کو ہرادیا
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز، 18دہشتگرد گرفتار
سپریم کورٹ کے حکم کی تمام شقوں پر عمل یقینی بنایا،پی ٹی آئی توہین کی مرتکب ہوئی ،عطا تارڑ
ملکی درآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارہ26فیصد بڑھ گیا
عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری،40لاکھ لوگ لیکر اسلام آباد جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی
فوجی حکمت عملی جارحانہ انداز میں تبدیل ،جارحیت کاجواب زیادہ وسیع ہوگا،ایران
آبنائے ہرمز امریکی علاقہ ،تہران درست ڈیل کیلئے تیار نہیں،ٹرمپ



















