کے پی حکومت کاتعمیراتی کاموں پر ٹیکس لگانا قانونی ہے،آئینی عدالت


پشاور: (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ کےخلاف اپیلیں خارج ، وفاقی آئینی عدالت نے تعمیراتی خدمات پر ٹیکس عائد کرنے کو قانونی قرار دے دیا۔

جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ قوانین کو آئینی بنیادوں پر کالعدم قرار نہیں دے سکتی کیونکہ آئینی تشریح کا اختیار مخصوص فورم تک محدود کر دیا گیا، آئینی عدالت کو اختیار حاصل ہے وہ کسی بھی عدالت یا ٹربیونل سے ریکارڈ طلب کر سکے۔

عدالت نے قرار دیا خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 کے شیڈول 2 کا سیریل نمبر 14 آئین کے منافی نہیں ،18ویںآئینی ترمیم کے بعد سروسز پر ٹیکس عائد کرنے کا اختیار صوبوں کو حاصل ،وفاقی حکومت صرف اشیا پر ٹیکس لگا سکتی ہے۔