لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کےخلاف دائر ہتک عزت مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں ڈیفیمیشن ٹربیونل لاہور میں پیش ہوئیں، کیس کی سماعت ڈیفیمیشن ٹربیونل لاہور کے جج امان کھوکھر نے کی۔
عظمیٰ بخاری نے عدالت کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرایا، عظمیٰ بخاری نے معین قریشی کےخلاف پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت 8 کروڑ 40 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
ہتک عزت کیس،عظمیٰ بخاری نے معین قریشی کےخلاف بیان ریکارڈ کرادیا


















