ایران کےساتھ معاہدہ بڑی کامیابی ہوگا،اسرائیل پسند کرے یا نہیں، وینس

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی نائب صدر نے کہاہے مذاکرات میں اپنے اہداف کیلئے مضبوط پوزیشن میں ہیں،ایران کےساتھ امن معاہدہ امریکی عوام کےلئے بڑی کامیابی ہوگا، چاہے اسرائیل پسند کرے یا نہیں۔

فوکس نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا امریکہ ،اسرائیل کے درمیان کئی مشترکہ مفادات تاہم کچھ معاملات ایسے بھی ہیں جہاں مفادات مختلف ہیں،صدر ٹرمپ نے معاملے پر واضح کیا اگرچہ اسرائیل کے اپنے اہداف ہیں لیکن امریکہ کا بنیادی مقصد یقینی بنانا ہے ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے،ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد وائٹ ہاوس نے ایسے حالات پیدا کیے جن کے تحت ایسا جوہری معاہدہ ممکن ہے جو 2015 میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں ہونےوالی ڈیل سے بہتر ہوگا۔