حکومت نے بجٹ عاشورہ سے قبل منظور کرانے کا ہدف مقرر کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے بجٹ عاشورہ سے قبل منظور کرانے کا ہدف مقرر کردیا،بجٹ اجلاس 12 جون سے منظوری تک بلا تعطل چلائے جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت عاشورہ محرم سے قبل 23 یا 24 جون کو بجٹ منظور کرائے گی ،ہفتہ اتوار کی چھٹی بھی نہیں ہوگی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کی بیٹھک میں اجلاس بغیر کسی وقفے کے بجٹ کی منظوری تک مسلسل جاری رہنے پر اتفاق کرلیا گیا۔