ریلوے پولیس اہلکار قانون کی بالادستی، پیشہ ورانہ مہارت کو اپنا شعار بنائیں: حنیف عباسی

لاہور (اپنے نمائندے سے) ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں 69 ویں ریکروٹ کورس اور دوسرے ایس آئی لیگل کورس کی پاسنگ آوٹ875 افسران و جوان تربیت مکمل کرکے فورس کا حصہ بن گئے۔ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں 69ویں ریکروٹ کورس اور دوسرے سب انسپکٹر (لیگل) کورس کی پروقار پاسنگ آو¿ٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی تھے، جبکہ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلویز پولیس وصال فخر سلطان، پاکستان ریلوے اور پولیس کے سینئر افسران، تربیتی عملہ، والدین اور میڈیا نمائندگان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تربیت مکمل کرنے والے 875 کانسٹیبلز اور سب انسپکٹر (لیگل) افسران، جن میں 87 خواتین بھی شامل ہیں، کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان آج سے پاکستان ریلویز پولیس کا باقاعدہ حصہ بن کر ریلوے کے قومی اثاثوں، لاکھوں مسافروں اور ریلوے تنصیبات کے تحفظ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس سے وابستہ ہر اہلکار کو دیانتداری، بہادری، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینا ہوں گے تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔ وفاقی وزیر نے کہا مجھے اطمینان ہے کہ آئی جی ریلویز پولیس کی قیادت میں فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔ آج ریلویز پولیس امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ بغیر ٹکٹ مسافروں کی روک تھام مسافروں کی معاونت ریلوے املاک کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئی جی ریلویز پولیس کی طرف پیش کئے گئے مطالبات فوری طور پر پورے کئے جائیں گے کیونکہ پاکستان ریلوے ریلویز پولیس کے بغیر اپنی کسی بھی چیز کی نہ ریلوے املاک نہ ریلوے مسافروں کی حفاظت کر سکتی ہے اور ریلویز پولیس کی قربانیاں بہت بڑی ہیں۔ آئی جی ریلویز پولیس نے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی قیادت اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے وژن کے تحت ریلوے کی بحالی، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ادارے کی ترقی کیلئے نمایاں اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس بھی اسی وژن کے مطابق مسافروں، خصوصاً خواتین، بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو محفوظ اور باعزت سفری ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور خدمات انجام دے رہی ہے۔ آئی جی ریلویز پولیس نے بتایا کہ وفاقی وزیر کے وژن کے مطابق رواں سال 10 ارب روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا جس میں سے اب تک تقریباً 7 ارب روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے جو مستقبل میں ریلوے کی آمدن میں اضافے کا باعث بنے گی۔ انہوں نے پاس آوٹ ہونے والے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ قانون کی بالادستی، ایمانداری، خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنا شعار بنائیں، ہر مسافر کے ساتھ احترام سے پیش آئیں اور بدعنوانی، سفارش اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے ہمیشہ دور رہیں۔ تقریب کے دوران آئی جی ریلویز پولیس نے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے کے سامنے ریلوے پولیس کے فلاحی اور انتظامی امور سے متعلق مختلف مطالبات بھی پیش کیے، جن میں تنخواہوں اور الاو¿نسز میں بہتری، ٹریننگ اسکول میں رہائشی سہولیات، میس، لیڈیز ہاسٹل، ایڈمن بلاک کی تعمیر اور 1,795 خالی آسامیوں پر نئی بھرتیوں کی منظوری شامل تھی۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر ریلوے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں کو سراہا اور تعریفی اسناددیں اور کامیاب تربیت مکمل کرنے والے تمام کانسٹیبلز اور سب انسپکٹر (لیگل) افسران کو مبارکباد دی، ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان ریلوے اور ریلوے پولیس کی استعداد کار میں مزید اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔