ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت، معیار اور بروقت تکمیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی ڈائرےکٹر ڈوےلپمنٹ مرغوب علی، ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل عمران خان،اےکسےن ہائی وے رمضان، چیف میونسپل آفیسر وقاص اکرم،اےس ای پبلک ہےلتھ انجےنئرنگ عاشق علی جاوےد، اےس ای بلڈنگ ذوالفقار علی تبسم، اےس ڈی او ارےگےشن محمد ثاقب نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا نے بذرےعہ وےڈےو لنک اجلاس مےں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت، مالی و جسمانی اہداف، درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے تمام منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور ریویو کو یقینی بنایا جائے، تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبے مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور م¶ثر نگرانی کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کریں تاکہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس میں چیف میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر وقاص اکرم نے ساہیوال کے اندرون جنرل بس سٹینڈ کی مجوزہ ترقیاتی سکیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سکیم کی منظوری دے دی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ منصوبے پر مقررہ ٹائم لائن کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ماڈل جنرل بس سٹینڈ کی تعمیر سے شہریوں اور مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری اقدامات اور دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ دوسری طرف کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیرصدارت ایکوا کلچر اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ ہوا جس کا مقصد ڈویژن میں فش فارمنگ کو فروغ دینا اور متعلقہ محکمے کے جاری اقدامات کی مانیٹرنگ کرنا ہے۔ محکمہ فشریز کے افسران نے مچھلیوں کے فارمز، سرکاری ہیچریز اور پیداواری اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نجی شعبے کو مچھلیوں کی افزائش کے جدید طریقوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ فش فارمرز کو جدید ایکوا کلچر ٹیکنالوجیز (جیسے بائیو فلاک اور دیگر جدید نظام) کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔ ڈویژن میں موجود مچھلیوں کے نرسری یونٹس کی استعداد کار بڑھانے اور اعلیٰ معیار کے بیج کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے واضح کیا کہ ایکوا کلچر کا شعبہ مقامی معیشت کو مضبوط کرنے اور شہریوں کو سستی پروٹین فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اسلئے محکمے کو فیلڈ میں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی۔
ترقیاتی سکیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ ناگزیر، معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے : کمشنر ساہیوال



















