نیویارک:(بیورورپورٹ)نیویارک ٹائمز نے کہا ہے ترکیہ میں نیٹو اجلاس سے واپسی پر صدر ٹرمپ کے طیارے کو میزائل حملے سے نشانہ بنائے جانے کا خطرہ تھا۔
امریکی اخبار نے معاملے سے باخبر حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا انٹیلی جنس کو متعدد ذرائع سے ممکنہ حملے کی معلومات ملیں،نیٹو اجلاس کے قریب ایک شخص کو کندھے سے فائرکیے جانے والے میزائل کےساتھ بھی دیکھا گیا ،ایران کوعلم تھا انقرہ میں ٹرمپ کون سی عمارت،کس منزل پر موجود ہیں،حملے کے خدشے پر ٹرمپ کو خفیہ طور پر فوجی طیارے میں منتقل کیا گیا ۔
نیویارک ٹائمز نے کہااسرائیل نے امریکی انتظامیہ کو ممکنہ ایرانی حملے پرانٹیلی جنس معلومات دیں، اسرائیل نے خبردار کیا ائیرفورس ون کو شولڈر فائر میزائل سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے،انٹیلی جنس معلومات کے برعکس کوئی میزائل فائر نہیں ہوا۔
نیٹو اجلاس سے واپسی پر ٹرمپ کے طیارے کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ تھا، امریکی اخبار


















