اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جوڈیشل کمیشن سفارشات پر صدر کی منظوری میں تاخیر، عدالتی بحران نے سراٹھالیا، وفاقی حکومت نے مختلف قانونی آپشنز پر غور شروع کردیا۔
سمری پر دستخط نہ ہونے کے باعث ہائی کورٹ میں نئے ججز کا حلف نہ ہوسکا،لاہور ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز چارج نہ سنبھال سکے، پشاور ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز کی کنفرمیشن بھی نوٹیفکیشن کی منتظر ہیں،جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کی صدر مملکت سے توثیق قانونی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ججز کیلئے ایک سال بعد کنفرمیشن و حلف لینا لازم ہے، ججز کا حلف صدرمملکت کی منظوری کے نوٹیفکیشن کے بعد ہی ممکن ہے،دوسری جانب صدرارتی توثیق میں تاخیر کےخلاف ایڈووکیٹ لقمان ظفر نے اسلام ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں استدعا کی گئی صدر کو سیکرٹری کے ذریعے ججز تعیناتی سمری منظورکرنے کی ہدایت کی جائے۔
جوڈیشل کمیشن سفارشات پر صدر کی منظوری میں تاخیر، عدالتی بحران نے سراٹھالیا


















