تاریخی سنگ میل عبور، رکن قومی اسمبلی آمنہ بتول کی فیفا میں تقرری

اسلام آباد(بیورورپورٹ) کھیل کے میدان میں تاریخی سنگ میل عبور ، رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا میں عہدہ مل گیا،رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں تقرری ہوئی ۔

وزارت اطلاعات نے کہا آمنہ بتول کی تقرری پاکستان کیلئے سفارتی و کھیلوں میں اہم پیش رفت اورفیفا کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کی تجدید ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومت نے فٹبال کے فروغ کے عزم کامظاہرہ کیا، آمنہ بتول کی تقرری سے پاکستان عالمی فٹبال برادری کاباوقاراورتعمیری رکن بن کرابھرے گا۔