ٹوکیو :(مشرق نیوز) جاپان میں پارلیمنٹ تحلیل،وزیر اعظم سنائے تاکائچی نے 8 فروری کو قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 12 روزہ انتخابی مہم کا آغاز آئندہ منگل سے کیا جائے گا،سنائے تاکائچی اکتوبر میں جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں،3ماہ کے مختصر عرصے میں مقبولیت کی شرح تقریباً 70 فیصد ہے،جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق انتخابی مہم میں مہنگائی پر قابو اور چین کےساتھ بڑھتی کشیدگی اہم موضوعات ہوں گے۔
جاپان میں پارلیمنٹ تحلیل،8فروری کو قبل ازوقت انتخابات کرانے کا اعلان



















