لاہور:( وقائع نگار)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے 5فروری کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں ،بھارتی مظالم کےخلاف جدوجہد کی علامت ،پوری قوم کشمیری بھائیوں ، بہنوں کےساتھ کھڑی ہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کشمیری عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم،مرضی سے زندگی گزارنے کا حق بھی نہیں رکھتے، بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے باوجود کشمیری 7دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کےلئے ڈٹے،حوصلے بلند ہیں، کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ،لازم حصہ ،پاکستان آواز عالمی سطح پر بلند کرتا رہے گا،کشمیری عوام جلد آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان پرامن ملک ،جنگی جنون کا شکار نہیں ہوتا، دفاع کا مکمل حق محفوظ ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر برپا کیے ہوئے ہے، پاکستان عالمی انسانی حقوق کے پلیٹ فارمز پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتارہے گا۔
ریلی میں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان، سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی،ڈی جی پی آر شیخ فرید احمد ، چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل رضی احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل نواز گوندل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محبوب عالم چودھری، ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب عباس تابش، کشمیری رہنماﺅں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔
مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل ،کشمیرجلد آزاد ہوگا،عظمیٰ بخاری



















