مریم،نواز کادورہ مری مال روڈ،شہریوں نے تصاویر بنوائیں


مری: (مشرق نیوز)مریم،نواز کا دورہ مری مال روڈ،شہریوں نے تصاویر بنوائیں۔

دونوں کی آمد پر مال روڈ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، سیاحوں ،شہریوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا،حق میں نعرے باز ی کی گئی،دونوں نے ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا،نواز شریف نے گاڑی سے اتر کرکارکنوں،سیاحوں سے مصافحہ ،اظہار تشکر کیا، کارکنوں، سیاحوں ، بچوں نے وزیر اعلیٰ کےساتھ تصاویر بنوائیں۔

بعدازاں گورنمنٹ ہاوس مری میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مریم ،نواز کی زیر صدارت اہم مشاورت کی گئی،مری ڈویلپمنٹ پلان سمیت دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔