ہنگو،پشاور:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ہنگو میں کامیاب آپریشن،سکیورٹی فورسز نے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے ماسٹرمائنڈ کو جہنم واصل کردیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مشترکہ آپریشن ہنگو کے چھپری نریاب علاقے میں دہشتگردوں کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا،دہشتگردی میں ملوث عناصر کےخلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور امن و امان کو سبوتاژ کرنے والوں کےساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2ماہ کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،آپریشن11گرج کے دوران دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ،اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا۔
ہنگو میں کامیاب آپریشن، خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کاماسٹر مائنڈ جہنم واصل


















