سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد مندی،1113 پوائنٹس کمی

کراچی: (بیورورپورٹ) سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد مندی ،سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کےساتھ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 717 پوائنٹس کی سطح پر جاپہنچاتاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی ،100انڈیکس 1113 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔