اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان کسٹمز کی تاریخی کامیابی ،جہاز رانی کی صنعت کےلئے سرکاری بینک ایکسچینج ریٹس کے مطابق شپنگ چارجز نافذ کردیئے۔
ایف بی آر کے مطابق جہاز رانی کی صنعت کےلئے سرکاری بینک کی شرح مبادلہ کے مطابق نافذ کردہ شپنگ چارجز کے نتیجے میں بین الاقوامی شپنگ لائنزکی جانب سے من مانی ،حد سے زیادہ بلنگ کی پریکٹس کا خاتمہ ہو گیا۔
پیشرفت پاکستان کسٹمز کی جانب سے قائم کردہ اعلیٰ سطح کمیٹی کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے ،اقدام سے تاجروں ، برآمد کنندگان پر لاگت کے دباو میں خاطر خواہ کمی ،شپنگ چارجز میں شفافیت ،کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوگا۔
کسٹمز کی تاریخی کامیابی،سرکاری بینک ایکسچینج ریٹس کے مطابق شپنگ چارجز نافذ



















