پالیسی تبدیل،پرسنل بیگیج کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پالیسی تبدیل،حکومت نے پرسنل بیگیج کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ،بیرون ملک سے صرف رہائشی سکیم ، تحفے کے تحت ہی گاڑی درآمد کی جاسکے گی۔

وزارت تجارت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گاڑیوں کی درآمد کےلئے مقررہ مدت 700 سے بڑھا کر 850 دن کر دی گئی،درآمد کی جانیوالی گاڑی ایک سال تک کسی اور کے نام پر منتقل نہیں کی جاسکے گی، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر کم سے کم حفاظتی اور ماحولیاتی معیارات کا اطلاق لازم ہوگا،ٹرانسفر آف ریذیڈنس سکیم کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیاں اسی ملک سے ہوں گی جہاں سمندر پار پاکستانی مقیم ہیں۔