پاکستان نے 6 ماہ میں ایک ہزار 254 ارب بیرونی قرضہ لیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے 6 ماہ میں ایک ہزار 254 ارب بیرونی قرضہ لیا، گزشتہ سال کی نسبت 29 فیصد یعنی 280 ارب زیادہ قرضہ لیا گیا۔

دستاویز کے مطابق جولائی تا دسمبر پاکستان کو 17 ارب 67 کروڑ گرانٹ بھی ملی، جولائی تا دسمبر مجموعی بیرونی مالی معاونت ایک ہزار 272 ارب ریکارڈ کی گئی،امریکی کرنسی میں پاکستان کو 6 ماہ میں 4 ارب 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، ڈالر ٹرمز میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت 904 ملین زیادہ ملے۔