ڈیووس(مشرق نیوز)وزیرخزانہ سینیٹراورنگزیب نے کہا ہے پاکستان ،ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعلقات نئے اور زیادہ سٹریٹجک مرحلے میں داخل ہو چکے ، توانائی نظام میں بہتری، کارکردگی میں اضافہ ، طویل المدتی معاشی استحکام کےلئے اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے صدر ماساتو کانڈا اور مینزیس ایوی ایشن کے چیئرمین حسن الہوری سے ملاقاتوں میں کیا۔
ملاقاتوں میں پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے، بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کرنے اور سرمایہ کاری پر مبنی ترقی ونموکے فروغ پر تبادلہ خیال ،شعبہ توانائی میں اصلاحات ، صاف توانائی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں صدر اے ڈی بی نے اقتصادی اصلاحات اور مارکیٹ اعتماد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پاکستان کےساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا،وزیر خزانہ نے مہنگائی میں کمی ،معاشی استحکام میں پیشرفت پر آگاہ کیا۔
پاکستان ،ایشیائی بینک کے تعلقات سٹریٹجک مرحلے میں داخل ہوگئے،وزیرخزانہ



















