پاکستان میں سیاسی استحکام، قانون کی حکمرانی کا سکور کمزور ہے،فچ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں سیاسی استحکام، قانون کی حکمرانی کا سکور کمزور،عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی۔

پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ بی نیگٹیو برقرار،ریکوری ریٹنگ بھی مقررکردی گئی،رپورٹ کے مطابق سکیورٹیزمیں سرمایہ کاروں کو 31 سے 50 فیصد تک رقم واپس ملنے کا امکان ، آوٹ لک مستحکم ،حکومتی قرض ،سود کی ادائیگیوں میں کمی نہ ہونے سے ریٹنگ متاثرہوتی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر یا بیرونی مالی دباو میں اضافہ بھی وجوہات میں شامل ہے۔