کراچی: (بیورورپورٹ)سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر جاپہنچیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 91 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 923ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی ،پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 9ہزار 100اور 10گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 5لاکھ 14ہزار 662،10گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے کی نئی بلند سطح پر جاپہنچی۔
سونا مزید 9100 روپے تولہ مہنگا،قیمت نے بلندی کانیاریکارڈ بنا دیا



















