اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عمر ایوب ،شبلی فراز پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا قانونی و سیاسی مصروفیات کے باعث کمیٹی میں کردار ادا کرنا ممکن نہیں، رکنیت صرف موجودہ عہدیداروں تک محدود ہونی چاہیے،عمران خان کا کارکن تھا، ہوں اور رہوں گا،اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کیاجائے۔
شبلی فراز نے بھی سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہوتے ہوئے کہا سیاسی کمیٹی میں موجودہ آفس ہولڈرز کو شامل کیاجائے،،دونوں رہنماوں نے استعفیٰ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو ارسال کر دیا۔
عمر ایوب ،شبلی فراز پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے مستعفی



















