قرضہ جی ڈی پی کے 74سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، وزیر خزانہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، حکومتی قرضوں کی مدت بڑھا کر ادائیگی کا دباو کم کیا ۔

سعودی عرب کی العلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہابلند عالمی قرضے ترقی پذیر ممالک پر دباو ڈال رہے ہیں، پاکستان نے معاشی استحکام کےلئے سخت مگر ضروری اصلاحات کیں،بیرونی قرضے جی ڈی پی کے تناسب سے مستحکم رہے ہیں،قرضوں پر سود کی لاگت میں نمایاں کمی آئی،پائیداری کا شفاف نظام نافذ ،اصلاحات کے باعث ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح تقریباً 12 فیصد ہوگئی ۔

وزیر خزانہ نے کہا گرین سکوک اور پائیدار فنانسنگ فریم ورک متعارف کرایا، قرضوں کے مسائل کا حل بروقت اقدامات، شفافیت اورمضبوط پالیسیوں میں ہے۔