ہانیہ عامر کی بنگلہ دیش میں موج مستیاں، تصاویر،ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئر

ڈھاکہ(مشرق نیوز)اداکارہ ہانیہ عامرکی بنگلہ دیش میں موج مستیاں، تصاویر،ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئر کردیں۔

ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مقامی کھانوں کا لطف اٹھاتے، کتابیں پڑھتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر بنگالی ٹیم کو سپورٹ کرتی بھی نظر آئیں، اداکارہ کی جھلکیوں نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا ،کئی فنکاروں نے بھی ہانیہ کے منفرد انداز کو سراہا۔