ممبئی (مشرق نیوز) بھارت کے نامور اداکار پریش راول نے فلم ”پیرا پھیری 3“ کے حوالے سے اکشے کمار اور فلم میکرز سے اختلافات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بابو راو کے بغیر اس فلم کو بنانے کا سوچ رہے ہیں تو یہ بہت بڑی ناکامی ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو کے دوران تمام تر اختلافات کے باوجود سینئر بھارتی اداکار پریش راول نے تصدیق کی ہے کہ یہ فلم ضرور بنے گی، ایک بار اکشے کمار اور فلم کے میکرز اپنے اختلافات حل کر لیں تو ’ہیرا پھیری 3‘ ضرور بنے گی۔
یاد رہے کہ ہیرا پھیری کے ماضی کی دو فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئے ہیں جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ پریش راول کا کردار (بابو راو) اس فلم میں سب سے دلچسپ کردار رہا ہے تاہم جب سے اس فلم کے تیسرے حصے کا اعلان ہوا ہے، تب سے یہ تنازعات کی زد میں ہے۔
نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار نے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلم یقیناً بنے گی، فلم کی تیاری میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ اکشے کمار اور فلم کے پروڈیوسرز کے درمیان ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔
فلم ”ہیرا پھیری 3“ میں بابو راو کا کردار شامل نہیں؟ پریش راول کا اہم انکشاف



















